غزہ:حماس نے آج چار اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس مطابق رہا کی جانے والی فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی اور لیری الباگ ہیں
یہ سب ایک فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023ء کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا
اسرائلی خواتین کے عیوض آج 200 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔
