حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں تو پورا نظام گر جاتا ہے:بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جوبھی نظام ہوجب حکمران اپنی مرضی شروع کردیں توپھرپورا نظام گرجاتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس ملک کو آئینی نظام پیپلزپارٹی نے دیا ہے، لیبرز کو پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیے ہیں، اسے پوری دنیا نے تسلیم کیا۔اس وقت سیاست عوام کے مسائل کی نہیں ہو رہی، حکومت کو مشورہ ہےکہ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے فیصلے کریں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مزدوروں کے ساتھ جہدوجہد تین نسلوں سے ہے، تمام یونینز کی کامیابی پر خوش ہوں اور سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی وجہ مزدوروں کی سپورٹ تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیبر کے ایجنڈے کو پروموٹ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے تنخواہوں، پنشن میں اضافہ کیا، مزدور کی ترقی کے ساتھ معیشت کی ترقی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں ہے کہ جہاں حکومت وہاں کی مرضی کے بغیر چل سکے، آپ انتخابات کریں یا نہ کریں، صدر ہو، وزیراعظم یا بادشاہ، یا امیر المومنین ہو، وہ نظام عوام کی مرضی پر چلتا ہے۔وہ اپنی پالیسی اپنے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق بناتے ہیں، کچھ نظام میں ایسے کرتے ہیں کہ انتخابات کرواتے ہیں، اور ان انتخابات میں عوام اپنی رائے ظاہر کر دیتے ہیں۔جب حکمران اپنی مرضی کرنا شروع کر دیتے ہیں اور عوام کی خواہشات، مرضی اور ان کی امیدوں سے دور ہوتے جاتے ہیں، تو پورا نظام گر جاتا ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں