سندھ حکومت کا ای وی ٹیکسیز کے لئے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام جلد عمل میں لانے کا فیصلہ

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ کا 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور  اجلاس سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس  ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر  برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت   ہوا۔ اجلاس میں ای وی ٹیکسیز کے لئے  چارجنگ اسٹیشنز  کا قیام جلد عمل میں لانے کا فیصلہ  کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری  منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، سیکریٹری  ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے  مینیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شفیق اور دیگر  نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکام نے دونوں وزراء کو ای وی ٹیکسیوں کے آپریشنل ماڈل، فوائد اور قابل استطاعت کے بارے میں آگاہ کیا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای وی گاڑیوں سے  مسافر 200 کلو میٹر کا سفر  1800 روپے میں کر سکیں گے، یہ  سروس کو اقتصادی اور ماحول دوست ہے۔

اجلاس کے  موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات  دیں کہ ای وی ٹیکسیوں کی پہلی کھیپ فروری تک شروع کی جانی چاہیے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے متعلقہ محکموں کو  ای وی چارجنگ اسٹیشنز سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی بروقت  تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔

انہوں  نے کہا کہ  ای وی ٹیکسی سروس ماحول دوست اور سستا متبادل فراہم کرکے سندھ کے ٹرانسپورٹیشن کے نثظام کو بدل دے گی، ہم بغیر کسی تاخیر کے اس سروس کو شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ ایک جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے ہمارے وژن کے مطابق ہے،  اس اقدام سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کھلیں گے، ماحول کو تحفظ اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے  صوبائی وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو چارج کرنے سے لے کر جدید فنانسنگ ماڈلز تک ہمارا مقصد سندھ میں ایک جامع ای وی ایکو سسٹم بنانا ہے،   بینکوں کے تعاون  سے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیاں فراہم  کی جائیں گی۔

انہوں  نے کہا کہ  لوگوں کو بااختیار اور روشن مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے خود انحصار  بنانا پیپلز پارٹی کا ویژن ہے۔

اجلاس میں میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے آسان اقساط پر ای وی ٹیکسیوں کی فراہمی، رسائی اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بینکنگ ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں