کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ سے گڈاپ ٹاؤن آفس میں ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ گڈاپ ٹاؤن ہمایوں عمران خان نے ملاقات کی، اور ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اُللہ اوڈ ھو کے حکم پر گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بارے میں بریفینگ دی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈاپ ٹاؤن کی مین شاہراہوں پر نا جائز تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا، اور اس کے علاؤہ ٹھیلے اور پتھارے ہٹا دیئے گئے،اور اگر دوبارہ تجاوزات کی گئی تو مقدمات درج کیے جائیں گے
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور تجاوزات کے خاتمے سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر ہوگا،یہ آپریشن عوامی مفاد میں ایک اہم قدم ہے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے غیر قانونی بستیاں آباد کرکے عوام کے ساتھ فراڈ نہیں ہونے دینگے،
طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ تمام نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں بھی کیا جا ئے گا، تاکہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو تجاوزات کے خاتمہ جو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جائے گا
اس آپریشن میں (اے سی)سب ڈویژن مراد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ گڈاپ ٹاؤن ریاض حمید بلوچ،اسسٹنٹ اسلم بروھی، کفایت اللہ جتوئی،شانی پرویز اور پولیس افسران تھانہ میمن گوٹھ شامل تھے۔
