کورنگی ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے:نعیم شیخ

کراچی: ٹاون چئیر مین محمد نعیم شیخ نے کہا کہ یہ روڈ کافی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھا اور قبرستان میں آنے اور جانے والوں کو سخت پریشانی اور کو فت کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس لیۓ عوام کو سہولت دینے کے لۓ اس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹ اور گرین بیلٹ اور پودے لگانے کے کام کو یقینی بنایا جارہا ہے اور انشاللہ شب برات سے قبل روڈ مکمل کر لیا جاۓ گا اور شب برات میں آنے والے زائرین قبرستان آمد رفت میں سہولت میسر ائیگی

انہو ں نے مزید کہا کہ کورنگی ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل نکاسی و آب کے کاموں کو مکمل کروا رہے ہیں  سڑک کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے یہ کام لازم و ملزوم  ہیں

انہوں نے متعلقہ افسران کو پابند کیا کہ سڑکوں کے لیول پر خاص طور سے توجہ دی تاکہ بارشوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا نہ ہو اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچ جائے  ہم عوام کی تکالیف سے آگاہ ہیں ہم عوام کو بلدیاتی سہولیات میسر کرنے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں موقع پر موجود عوام الناس  سے اپیل کی کہ سڑک بنانا ہمارا کام تھا اب اس کی حفاظت کرنا آپ کی بھی ذمہ داری  عائد ہوتی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں