ہمیں آنے والے نسلوں کو مثبت سیاست سے روشناس کرنا ہوگا: منصور علی شاہانی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے  اسٹوڈنٹس افیئرز منصور علی شاہانی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے  کہا کہ  پنجاب یونیورسٹی میں  ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا جس میں   ایک جماعت نے پی ایس ایف کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایاجو واقعہ قابل مذمت ہے اور اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ  کچھ روز قبل پنجاب یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے کارکنان نے بڑا کنوینشن کیا تھا، کنوینشن کے بعد  پی ایس ایف کے نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سماج میں طلبہ پر تشدد منفی رجحانات کی عکاسی کرتا ہے، ہمیں آنے والے نسلوں کو مثبت سیاست سے  روشناس  کرنا ہوگا، 25  جنوری  کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مہران یونیورسٹی کانووکیشن میں آرہے ہیں، اس سے قبل وہ جامع سندھ اور آئی بی اے سکھر  میں بھی گئے تھے اور طلبہ کو  سندیں  دیں

منصور علی شاہانی کا کہنا تھا کہ  ملک کی بہت بڑی آبادی نوجوانوں  پر مشتمل ہے کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بلاول بھٹو جیسا  لیڈر موجود نہیں ہے آج کل کے نوجوانوں کو بہت سارے مسائل  درپیش ہیں جن میں انٹرنیٹ بند ہونا بھی شامل ہے دنیا میں G5 انٹرنیٹ  چل رہا ہے ۔ متعدد وجوہات دیکر طلبہ یونین پر پابندی عائد کی گئی تھی جو 39 سال تک  جاری رہی اور پاکستان میں سندھ حکومت نے 18 ویں ترمیم سے فائدہ اُٹھا تے ہوئے  سندھ میں  طلبہ یونین  سے  پابندی ہٹائی  اور  اب جلد ہی طلبہ یونین کے الیکشن ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں