لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلع ملک محمد احمد خان سے ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد میرزائی ایران کی قیادت میں وفد کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ایرانی پارلیمانی وفد میں علی اکبر علی زادہ بورمی، امیر حسین ثابتی مونفرد اور علی معروفی، قونصل جنرل ایران لاہور مہران موحدفر، مسٹر حسینی اور علی اصغر مسعودی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
سپیکر ملک محمد احمد خان نے وفد کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کروایا۔
محمد میرزائی نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو ایران کے دورے کی دعوت دی، جس کا سپیکر نےخیر مقدم کیا۔
ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، ایڈوائزر اسامہ خاور، ملک تیمور، سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی اور ترجمان پنجاب اسمبلی راؤ ماجدعلی بھی موجود تھے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی اور ثقافتی خوشگوار تعلقات ہیں۔پارلیمانی رابطے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم ہیں۔پاک ایران تاریخی تعلقات کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنا باہمی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
ایران رکن پارلیمنٹ محمد میرزائی کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مختلف ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
