وزیراعلیٰ سندھ نے ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں کی انسپیکشن کی ہدایت کردی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورنگی میں جی سی ٹی ہلال اسکول بلال کالونی کا سرپرائیز دورہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کے ہمراہ وزیر تعلیم سید سردار شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تھے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ہلال اسکول بلال کالونی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اسکول ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرانتظام اسکولوں کا بھی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،اساتذہ کا حاضری رجسٹر چیک کیا،کلاس روم کی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا، کورنگی کے اسکول میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں، پولیس تھانوں، ریونیو دفاتر اور انتظامات کا معائنہ کرتا ہوں گا،شہر بھر میں صفائی ستھرائی اور بلدیاتی اداروں کے معاملات کا بھی جائزہ لیتا رہوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر تعلیم سردار شاہ کو سرپرائیز دورہ جاری رکھنے کی ہدایت کی

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ اسکول میں 5 سال سے کم عمر کے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں،اسکول میں 559 بچے زیر تعلیم ہیں،اسکول میں آٹھویں کلاس تک تعلیم دی جاتی ہے۔سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن بچوں کے حساب سے اپنے زیر تعلیم اسکولوں کو فنڈنگ کرتی ہے، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہر بچے کے لیئے 1300 روپے دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر تعلیم کو ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں کی انسپیکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکول مزید بہتر انداز میں کام کریں۔ہم تعلیم کی بہترین اور ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں اس کا مثبت نتیجہ آنا چاہئے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں