غزہ:15 ماہ کی قتل وغارت کے بعد غزہ میں جنگ بندی ہو گئی،حماس نے3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کورہا کر دیا جبکہ اسرائیل کی طرف سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا گیا
رپوٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔بعد ازاں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے 90 فلسطینیوں کو رہا کیا گیا جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے
رہا ہونے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی حکام کی جانب سے ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا، رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔
