
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کا شکریہ جلسھ جاری ہے جس میں مرکزی خطاب بلاول بھٹو زرداری کرینگے۔ صوبائی وزیر سعید غنی جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ کراچی کے عوام ما شکریہ ادا کرنے کے لئے ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو سے استدعا کی تھی اور انہوں نے ہم پر مہربانی کی اور اپنی بھرپور مصروفیات کے باوجود آج ہمیں مبارکباد اور شکریہ ادا کرنے آرہے ہیں۔جو یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں ووٹ بینک نہیں ہے ان کو بتاتا چلوں کہ 1979 میں عوام دوست پینل پر پیپلز پارٹی نے بھرپور کامیابی حاصل کی تھی۔جب بھی کراچی میں صاف و شفاف انتخابات ہوں گے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی یہ متعدد بار کہہ چکا ہوں۔آئندہ ایک سے دو ہفتہ میں مئیر کراچی جیالا ہوگا۔ہمارا مئیر کراچی کے مسائل کو بھرپور طریقے سے حل کرے گا تو ہم مطمئین ہوں گا۔ہمارا 13 ٹائون اور 104 یوسیز ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں ہم قومی اور صوبائی کی کراچی کی انشاءاللہ تمام نشستیں جیتے گے۔1974 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا اس کے بعد ان کے پہلے دورے کے موقع پر شہر کراچی بھٹو کا نعرہ لگا تھا۔آج یہ نعرہ کہ شہر کراچی بھٹو کا درست ہوگیا ہے۔اب مئیر کراچی بھٹو کا اور یہ ٹائون بھٹو کا نعرہ درست ہوجائے گا،۔ہم اپنی کامیابی اس شہر میں اس پارٹی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کے نام کرتے ہیں۔۔یہ شہر کس کا بھٹو گا اور وزیر اعظم بلاول کے بھرپور نعرے بھی لگائے۔
