تل ابیب: اسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی اور یرغمالیوں کےتبادلےکے معاہدے کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا،معاہدے کے تحت 33اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی۔
اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں جبکہ 95فلسطینیوں کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دی
دوسری جانب حماس کے سینئر عہدیدار باسم نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ٹرمپ اور اُن کے ایلچی اسٹیووٹ کوف کے اسرائیل پر دباؤ کے باعث ممکن ہو، تاخیر کی وجہ بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کی غیر مشروط حمایت تھی۔