اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ تحقیقاتی ٹیم مراکش روانہ ہوگئی۔
مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر سپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی 2 روز قبل مراکش میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل تھے۔
پاکستانی حکومت نے مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی
تحقیقات کیلئے مراکش روانہ ہوگئی ہے، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چودھری تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں
ایف آئی اے پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر منیر مسعود مارتھ بھی ٹیم میں شامل ہیں، دفتر خارجہ اور آئی بی کا ایک ایک افسر بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہے۔
تحقیقاتی ٹیم تین سے چار روز مراکش میں قیام کرے گی، بحر اوقیانوس میں مراکش اور موریطانیہ کے درمیان تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا پتہ لگائے گی
