بھارتی اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، مزاحمت پر اداکار زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا

واقعہ رات 2 بج کر 30 منٹ پر  ممبئی میں باندرا میں اداکار کے گھر  پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیف علی خان نے مزاحمت کی تو ملزم فرار ہوگیا۔

اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئے، جب کہ گھر والے محفوظ رہے۔

اداکار کی لیلاوتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اُتمانی کے بیان کے مطابق سیف کو چاقو کے وار سے چھ زخم آئے جس میں سے دو کافی گہرے تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں