حکومت سندھ کا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ سازی کے لئے آرٹسٹوں، ڈرامہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ

حکومت سندھ  نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ  کے لئے کوششیں تیز کردیں

کراچی: سندھ کے سینئر وزیرِ سندھ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلا س ہوا جس میں سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمٰن میمن ، ڈی جی (پی آر)  سلیم خان، ڈائریکٹر فلمز  حزب اللہ میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ لطیف چانڈیو نے شرکت کی

اجلاس میں بورڈ ممبران قاضی اسد عابد ، وردہ سلیم، نمرہ ملک، اذان سمیع خان، حسن اصغر نقوی  بھی  شریک ہوئے

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نئے فلم  نویسوں اور  ڈرامہ نویسوں کی خصوصی حوصلہ افزائی کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت  سندھ صوبے میں جمہوری اقدار کے فروغ اور صحت مند معاشرے کی نشو و نما کیلئے ڈرامے ، فلم اور دیگر متعلقہ تخلیقی کاموں کو فروغ   دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کآ  قیام  معاشرتی نشونما کے فروغ کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نئے لکھنے والوں اور تخلیقی ڈرامے اور فلمیں  بنانے والے پروڈکشن ہاؤسز کی حوصلہ افزائی  کی جائے گی۔تخلیقی کام کو بورڈ کی منظوری کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے ضروری مالی معاونت بھی مہیا کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی جی پی آر سندھ  سلیم خان نے کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کی تشکیل کے مقاصد اور پالیسی گائیڈ لائنز کی  بارے میں آگاہ کیا

قاضی اسد عابد نے کہا کہ مختصرعرصے میں بورڈ کے قیام اور اس کو فعال بنانے کے لئے حکومت سندھ کی کاوشیں  قابل تحسین ہیں،کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ   کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کو موثر بنانے کیلئے اراکین نے تفصیل سے اپنی تجاویز پیش کیں

آئندہ ہفتے تک پروڈکشن ہاؤسز سے ان کے کام کا بنیادی خاکہ وغیرہ طلب کرنے پر زور ، آئندہ بورڈ اجلاس میں پروڈکشن ہاؤسز کے کام کا جائزہ لیا جاسکے گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں