
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن، میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین، مشیر مالیات غلام مرتضی بھٹو، سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سیف عباس حسنی ، سینئر ڈائریکٹر اطلاعات وطباعت و میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر کلچر شارق الیاس ڈائریکٹر فائر بریگیڈ طارق صدیقی اور دیگر افسران نے سینئر ڈائریکٹر لینڈ صباح الاسلام کی والدہ محترمہ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر متین احمد خان اورایڈمنسٹریٹر کراچی کے سابق اسٹاف آفیسر پرویز علی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ متین احمد خان اور پرویز علی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایک طویل عرصے خدمات انجام دیں۔
دونوں افسران انتہائی محنتی اور ایماندار تھے اور انہو ں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر کی بہتری کو ہمیشہ مقدم رکھا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے،
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی علی حسن ساجد کے مطابق صباح الاسلام کی والدہ محترمہ کا سوئم بروز اتوارظہر سے مغرب کے درمیان ارم پیلس، فیز ون، فلیٹ نمبر F-5، بلاک 13-A، گلشن اقبال میں، ہوگا،جبکہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر متین احمد خان کا سوئم پیر کے دن عصر سے مغرب کے درمیان مکان نمبر R-165، سیکٹر 15/A-3، بفرزون میں ہوگا،احباب سے دعا مغفرت کی درخواست بھی کی گئی ہے،
