بلوچستان کے علاقے کچی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور ٹھکانے کا گھیراؤ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے، اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا۔مارے گئے دہشت گرد، فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
