سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 11 جنوری کو کی گئیں

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسیلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوسری کارروائی شمالی وزیر ستان کے علاقے ایشام میں کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں