26نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 153کارکنان کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 5 کی مسترد کیں

تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور اور 5 کی مسترد ہوئیں جبکہ تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی ضمانت منظور اور ایک کی ضمانت مسترد ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 5 کی درخواست ضمانت مسترد کی گئیں جبکہ تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور اور 5 ملزمان کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔تھانہ سیکرٹریٹ کے تمام 25 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ مارگلہ کے 45 ملزمان میں سے 42 کی ضمانتیں منظور اور 3 ملزمان کی ضمانتیں مسترد ہوئیں۔تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ایک ملزم کی ضمانت منظور کرلی

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں