کراچی: انٹر بورڈ کے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کا احتجاج،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

کراچی: انٹر بورڈ کے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا

اس موقع پر احتجاج کرنے والے طلباء نے حکومت سے نتائج کو درست کرنے اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں طلباء کے والدین بھی شامل ہوں گے

طلباء نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انٹر بورڈ کے اہلکار رشوت مانگتے ہیں،وہ بند کمروں میں ہونے والی تحقیقات کو قبول نہیں کرتے۔

دوسری جانب چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے مطمئن نہ ہونے والے طلبہ کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور انہیں امتحان کی کاپیاں دکھائی جائیں گی۔

بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ نے کہا کہ امتحان میں درخواست دینے والے بچے اگر نتائج سے مطمئن نہیں ہیں تو وہ اپنے پروفیسر یا والدین کے ساتھ امتحان کی کاپی دیکھنے آ سکتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں