ایکسٹرنل اکاؤنٹس کو کنٹرول کر لیا جائے تو ترقی ہوگی: گورنراسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک نے کراچی میں ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور صنعتکاروں سے ملاقات بھی کی

اپنے خطاب میں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں غیر ملکی قرض میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔بلند شرح سود سمیت دیگر مسائل حل ہوگئے ہیں، اب امپورٹس پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے

ان کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کی صورتحال مستحکم ہے، دسمبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر کے قریب ہوں گے جبکہ رواں مالی سال کم از کم 35 ارب ڈالر ترسیلات آئیں گی۔مئی 2023 میں خوراک کی قیمت بڑھنے کی شرح 47 فیصد ہو گئی تھی

جمیل احمد نے کہا کہ  اپریل تا جون 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح بڑھ سکتی ہے، ملکی ایکسپورٹس ہماری توقعات سے کم ہیں، کاروباری طبقہ ایکسپورٹس کے لیے زیادہ کام کرے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ قلیل عرصے کے لیے 8 ارب ڈالرز کا پورا قرض واپس کر دیا،ایکسٹرنل اکاؤنٹس کو کنٹرول کر لیا جائے تو ترقی ہوگی۔ 2024 میں بیرونی سرمایہ کاروں کو 2.2 ارب ڈالر باہر لے جانے دیا، ایس ایم ای کاروبار کے لیے رقم فراہمی کی سہولت دے رہے ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں