پارا چنار روڈ پر چیک پوسٹس کا قیام،ایکس سروس مین فرائض انجام دینگے

پشاور:صوبائی حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملی طور پر کام شروع کرتے ہوئے پارا چنار روڈ پر48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لانے کا کام شروع کیا جارہاہے

رپورٹص کے مطابق 399 ایکس سروس مین کی بطور سپیشل پروٹیکشن فورس تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پارا چنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم ہوگا اور تمام بنکرز کو یکم فروری 2025 تک ختم کرنے کے لیے پلان کی تیاری پر کام جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنکرز کا خاتمہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کرے گی، 15 دنوں کے اندر اسلحہ جمع کرنے کا پلان ترتیب دیا جائے گا

ایپکس کمیٹی فیصلے کے مطابق یکم فروری تک تمام اسلحہ جمع کیا جائے گا، جمع کئے جانے والے اسلحے کا ڈیجیٹائز ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔جمع کیے جانے والے اسلحہ کی نگرانی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہوگی، مقامی لوگوں کو اسلحہ حکومت کو فروخت کرنے کی پیشکش بھی کی جائیگی جبکہ اسلحہ رجسٹریشن کے لیے کرم میں خصوصی ڈیسک قائم کیا جائےگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں