معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے عروسی لباس میں اپنا فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔
نیلم منیر نے اپنے شوہر محمد راشد کے ہمراہ خوبصورت لال جوڑے میں ملبوس تصویریں شیئر کیں
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا محمد راشد نے روایتی سفید شیروانی زیب تن کررکھی ہے۔
جوڑے کی تصاویرسوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب بھارہی ہیں جبکہ اس سے قبل اداکارہ کی مہندی اور نکاح کی تصاویر کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
