بھارت مقبوضہ علاقے کی آبادی کی نوعیت، سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے:وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف نے جموں و کشمیرکے عوام کے یوم حق خود ارادیت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جنوری، کشمیریوں کے یومِ حق خود ارادیت کے طور پر منایا جاتا ہے، 1949میں آج کے دن اقوام متحدہ کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان نےتاریخی قرارداد منظور کی، یہ قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے، حق خود ارادیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے، عالمی برادری کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنا چاہیے، عالمی برادری کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کرنا چاہیے۔بھارت ایسے اقدامات کر رہا ہے جن سےکشمیرکی بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازع نوعیت کو نقصان پہنچے

انہوں نے کہا کہ بھارت متنازع علاقے کی آبادی کی نوعیت اور سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کشمیری عوام کو وسیع پیمانے پر منظم طریقے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کےحق خودارادیت کےحصول کے لیے ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں