کورنگی میں تعمیراتی منصوبوں کی بحالی کے متعلق تعارفی اجلاس منعقدکیاگیا

کراچی: کورنگی ٹاون،ورلڈ بینک کے ادارے کلک اور گورنگی کراچی کے تعاون سے کورنگی میں تعمیراتی منصوبوں کی بحالی کے متعلق ایک تعارفی اجلاس منعقدکیاگیا

اجلاس میں کورنگی ٹاون چیئرمین محمد نعیم شیخ، کلک کے عہدیداران، اپوزیشن لیڈر محمدہارون، پی ایس 95پیپلز یوتھ کے صدروقار لودھی، کوآرڈینٹر کورنگی ٹاون سر معیز الدین کورنگی ٹاون کے یوسی چیئر مینز و وائس چیئر مینز کونسلرزاور ٹی ایم سی کے ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹرزبھی موجود تھے

اس موقع پر کورنگی ٹاون چیئرمین محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہم کورنگی کا نقشہ بدلنےجا رہے ہیں ہم نے کلک کے تعاون سے کورنگی ٹاون میں تعمیر و ترقی کا جو بیڑہ ا ٹھایا ہے انشاللہ جلد مکمل کریں گے اور کورنگی ٹائون کو مثالی ٹاون بنائیں گے کورنگی ٹاون میں ورلڈ بینک کے ماتحت ادارے کلک کے تعاون سے کورنگی ٹاون میں ترقیاتی کا موں آغاز ہو گیا ہے جس میں انفرا اسٹریکچر کی بحالی،پارکوں کی تزین و آرائش، کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور دیگر ترقیاتی کام بھی شامل ہیں اور ہم  منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کورنگی ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہاہے اور ان کاموں کو جلد مکمل کرا کر عوام کو بر وقت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے تاکہ عوام کو ان ترقیاتی کاموں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچے

موقع پر موجود عوام الناس نے چیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پچھلے ادوار میں کوکورنگی ٹاون میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے مگر جب سے پیپلز پارٹی اور ان کا جیالا چیئرمین کورنگی ٹاون میں آیا ہے جب سے کورنگی ٹاون میں ترقیاتی کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس پر کورنگی ٹاون کے چیئر مین محمد نعیم شیخ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ  تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرئیں جائیں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں