کرم معاملہ: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے

پشاور: کرم کے معاملے پر کوہاٹ گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

کوہاٹ میں ضلع کرم کی صورتحال پر جاری گرینڈ جرگے میں فریقین نے معاہدے کے 14نکات پرمتفق ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کر کئے۔

جرگہ رکن ملک ثواب خان نے تصدیق کی ہےکہ امن معاہدے پر فریقین کی جانب سے45 ،45 افراد نے دستخط کیے ہیں،  معاہدے کے تحت فریقین کےدرمیان سیز فائر کا فیصلہ ہوا ہے

جرگہ رکن کا مزید کہنا ہےکہ فریقین مورچے ختم اور اسلحہ جمع کرائیں گے۔راستے کھولنے اور قیام امن کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے

ملک ثواب خان نے کاہ کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حکومت کے حوالےکیا جائےگا، امن و امان کو یقینی بنانےکے لیے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائےگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں