پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کی بچپن کی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سجاد علی کا موسیقی کا کامیاب سفر ان کی بچپن سے کی جانے والی محنت کا نتیجہ ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے کم عمری سے موسیقی کی تربیت حاصل کی، جس کی جھلک ان کے گانوں کی کانوں میں رس گھولتی دھنوں اور گائیکی میں نظر آتی ہے۔
سجاد علی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پرانی آڈیو کلپ شیئر کی، جس میں ان کی بچپن کی تصویر کے ساتھ کلاسیک گیت ’یاد پییا کی آئے‘ گاتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں۔
