واشنگٹن: سابق امریکی صدرجمی کارٹر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
رپورٹس کے مطابق جمی کارٹر طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقال جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا
جمی کارٹر1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے۔ امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا
جمی کارٹر نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کیلئے ثالثی کی۔
سابق امریکی صدر کے انتقال پر پرچم بھی سرنگوں کر دیا گیا جبکہ موجودہ صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹرکے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔
