اسلام آباد: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے۔جنکہ صدر مملکت کے دستخطوں کے ساتھ ہی بل قانون بن گیا۔
قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی، قومی اسمبلی نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کر لیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے بل سے متعلق سمری کی منظوری دی، سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کا بل 20 اکتوبر کو سینیٹ اور 21 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔
