گڑھی خدا بخش: مالک سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کا 17 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پیپلزپارٹی آج ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں
شہید بینظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش منعقد کی گئی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کارکنان سے خطاب کرینگے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش پیا کیا
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام کہا شہید بے نظیر بھٹو امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا پیکر تھی، شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں۔انہوں نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں عوام کی طاقت راج کرے گی، شہید بے نظیر بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔
