راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے
عمران خان سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟عمران خان نے جواب دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ معیشت دیوالیہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔
