خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں ہلاک

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل، ضلع شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 25 اور 26 دسمبر کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے، ضلع جنوبی وزیرستان میں تیسری کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے۔خوارج دہشتگردوں کیساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر محمد اویس بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں