آستانہ:قازقستان میں آذربائیجان کے طیارہ حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ29 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں 62 مسافروں سمیت عملے کے 5 افراد سوار تھے، طیارے میں موجود دونوں پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔
طیارے میں آذربائیجان کے 37، قازقستان کے 6، کرغزستان کے 3 اور روس کے 16 شہری سوار تھے۔
طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی
طیارے کے تباہ ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا۔، طیارے میں موجود بلیک باکس کی تلاش جاری ہے۔
