کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور ممتاز حسین ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ممتاز حسین یادگاری سالانہ لیکچر کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا جس میں کینیڈا سے آئے ہوئے ممتاز شاعر و دانشور اشفاق حسین نے عنوان ”فیض سب کے لیے“ پر تفصیلی کلیدی خطبہ پیش کیا۔
اس موقع پر پروفیسر جعفر احمد اور پروفیسر انیس زیدی نے بھی پروفیسر ممتاز حسین کی ادبی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس تقریب میں شہر کے ممتاز ادیبوں اور شاعروں نے بھی شر کت کی۔
