رہنما تحریک انصاف و سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی عمران خان کی آزادی کے لئے پر امید

پشاور: رہنما تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ستارے حرکت میں آگئے ہیں، تبدیلی آنیوالی ہے، عمران خان جلد رہا ہوں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ لوٹنے والے حکومت اور پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو دور رکھنے کیلئے انہوں نے جمہوریت کو تباہ کردیا

ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی 90 فیصد عوام کا نمائندہ ہے، عوام کی دھڑکنیں عمران خان کیساتھ جڑی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا نام نہیں لے سکتے؟ کرکٹ میچوں میں بھی کہہ دیا ہے کہ عمران خان کا نام لیا گیا تو رائٹس لے لیں گے، یہ اپنی حرکتوں سے 2018 میں پہنچ چکے ہیں

رہنما تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب دوبارہ سے شروع کرنا پڑے گا، یہاں ہم ملک کے حوالے سے غمزدہ ہیں، مجھے ان غاصبوں اور قابض مافیا سے ملک آزاد کرانا ہے۔مافیا مزے کررہا ہے لیکن غریب کے پاس کھانے کو نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں