
کراچی: باغ کورنگی اللہ بخش گوٹھ میں پلاٹ کے اصل مالکان کو لینڈ گریبروں نے حراساں کرنا شروع کردیا اللہ بخش گوٹھ کا ایک پلاٹ جس کا – ہے اس کی اوریجنل فائل مالکان کے پاس موجود ہے مگر کچھ لینڈ گریبروں نے پلاٹ کی جعلی فائل بنا کراصل مالکان کو حراساں کرنا شروع کردیا
مافیا کہ لوگ اللہ بخش گوٹھ کے مکینوں کو ڈرا دھمکا کر انکے پلاٹوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہے۔
اللہ بخش گوٹھ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ عناصر اسلحہ لے کر آزدانہ طور پر آتے ہیں ایک ہفتہ قبل قبضہ مافیاں نے پلاٹ کے رہائشی کو جعلی ایف آئی آر میں ملوث کرواکر بند کرا دیا۔ ۔اللہ بخش گوٹھ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بہت جلد ان لینڈ مافیاں کے کارندوں کے خلاف کراچی پریس کلب پر ایک احتجاج کیا جاۓ گا جس میں متاثرین اپنے بچوں سمیت شریک ہوکر لینڈ مافیاں کے خلاف تمام ثبوت میڈیا کو دینگے۔
