وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت (KWSSIP) کا اہم اجلاس

کراچی: زیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم، سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صلاح الدین، چیف آپریٹنگ آفیسر کے ڈبلیو ایس سی اسد اللہ خان موجود تھے۔

اجلاس میں کے فور منصوبے کی اوگمینٹیشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہونا چاہیے کہ کے فور منصوبہ جو اس وقت کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں اہم اہمیت کا حامل ہے اس کو جلد از جلد پورا کرنا ہوگا۔اس منصوبے سے کراچی کے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں