9مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی:عطا تارڑ

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا  ہےکہ 9 مئی کے بعض کرداروں کو سزا مل گئی  اور اب مرکزی کردار کی باری ہے۔

لاہور میں لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطار تارڑ نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کے قائل ہیں اور مذاکرات کرنا بھی جانتے ہیں مگر ملک میں سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی، ہم انتشار اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کیے گئے، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا،9مئی ناقابل معافی جرم ہے، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہوگی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بعد میں پاکستان پہلے ہے، اختلافات سیاستدانوں سے کریں، شہدا کے ساتھ دشمنی کیوں کرتے ہیں؟نواز شریف کی جماعت نے ملک میں مہنگائی کم کی، معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، مہنگائی مزید کم ہوگی، عوام کی مشکلات حل کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں