وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات جاری رکھنےپر اتفاق ہوگیا ہے

مذاکرات میں شرکت کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے

حکومتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چودھری سالک حسین شامل تھے

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں عمرایوب، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی

دوران مذاکرات وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات جاری رکھنےپر اتفاق کیا گیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ اچھی توقعات لے کر مذاکرات کیلئے جا رہے ہیں، توقع رکھتے ہیں کہ مذاکرات کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں