- تعلیم کے ساتھ کھیل کود کے پروگراموں سے بچوں کی نشو نما میں اضافہ ہوتا ہے- نصرت اللہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی سرپرستی میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام آج سالانہ سپورٹس ویک کا اختتامی پوگرام منعقدہوا جس میں گلبرگ ٹاؤن کے بلدیاتی اسکولز کے طلباء کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئیاور چیئرمین 11 اور آفیسر 11 کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خوبصورت مقابلے کے بعد آفیسر 11 نے جیت لیا
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں اس طرز کے پروگرام ایک خوش ائندہ بات ہے جس کا تمام سہرا ڈائریکٹ ایجوکیشن ندیم حنیف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے تعلیم کے ساتھ کھیل کود کے پروگراموں سے بچوں کی نشو نما میں اضافہ ہوتا ہے یہ بچے ہماری قوم کا مستقبل ہے پاکستان کی آبادی کا زیادہ حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمیں ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع میسر کرنے ہیں ہمارا عزم ہے کہ انشائاللہ گلبرگ ٹاؤن کے تمام پارک و پلے گراؤنڈ آباد کریں گے
اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے تمام مقابلہ میں حصہ لینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار گیم کا حصہ ہے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام بچے اور استاذہ قابل تعریف ہیں ہماری کوشش ہے کہ ٹاؤن کے تمام ملازمین اور یہاں رہنے والوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر کریں جبکہ دیگر مہمان گرامی میں امیر، نائب امیر فاروق نعمت اللہ، وائس چیئرمین محمد الیاس،میونسپل کمشنر حمید اللہ سہاگ،یو سی چیئرمین و وائس چیئرمین ڈائریکٹر ایجوکیشن ندیم حنیف، ڈپٹی ڈائریکٹرز، تعلیمی کمیٹی کے اراکین، اساتذہ کرام، منتظمین اور دیگر سماجی شخصیات،منتخب عوامی نمائندگان اور میڈیا شریک ہوا