کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رناا احسان نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کردی۔
صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ رانا احسان و دیگر کی شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو جیتنے میں آسانی ہوگی اور تمام جلد کورنگی میں جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
رانا احسان نے کہا کہ میں پہلے بھی الیکشن لڑ چکاہوں، بہت غور ویچار کے بعد مینے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
رانا احسان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی لسانیت پر یقین نہیں رکھتی۔ کارکنان پر بھی ہاتھ رکتی ہے۔