پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کورنگی ٹاﺅن میں شہید بینظیر بھٹو فیملی پارک کا افتتاح کردیا

کراچی: صدر پپلز پارٹی سندھ، چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سندھ نثار احمد کھوڑوہمراہ چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ، صدر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی جانی میمن، سینئر نائب صدر شیراز وحید، MPA PS-95 فاروق اعوان، ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین نےUC-7 کورنگی نمبر ½1 میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو فیملی پارک کا افتتاح کیا بعد ازاں پیپلز یوتھ اسکلز ڈویلپمینٹ پروگرام سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

ان کے ہمراہ MPA PS-95 فاروق اعوان، میونسپل کمشنر ماجد علی، PS-95 کے صدر ڈاکٹر طاہر، کوآرڈینیٹرسر معیز، یوسی چیئرمینز، پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیداران، اور بلدیاتی افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پرنثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہم زبان اور نسل و رنگ پر یقین نہیں رکھتے، اقلیت اور اکثریت پر یقین نہیں رکھتے، امیر اور غریب پر یقین نہیں رکھتے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ میں مبارک دیتا ہوں نعیم شیخ کو جنہوں نے آج کے اس پروگرام میں اپوزیشن لیڈر کو ساتھ بٹھایا ان کو عزت دی اور یہ ساری چیزیں سیاست کے لئے اچھی ہیں،ہم سب عوام کی وجہ سے ہیں اور ہم عوام میں سے ہی ہیں اس لیے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہمارا دل عوام کے لیے بڑا ہو اور ہمیں عوام کی خدمت کرناچاہیے ان کا مزید کہنا تھا میں سنتا تھا کہ ہر جگہ کورنگی ٹاﺅن چیئرمین کے کاموں کا چرچہ ہے۔ میں سوچتا تھا کہ آخر نعیم شیخ نے کورنگی میں کیا کر دکھایا ہے کہ ہمارا ایم پی اے بھی انہی کے کاموں کی وجہ سے الیکٹ ہوا جب میں آج ٹاﺅن چیئرمین کی دعوت پر کورنگی آیا تو یہاں کورنگی کا نقشہ ہی بد لا نظر آیا اور یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کورنگی میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا ہمیں 37 تباہ و برباد پارک ملے جن میں سے یہ آٹھواں پارک ہے۔ یہ مہینہ محترمہ بینظیر بھٹوصاحبہ کی شہادت کا مہینہ ہے اس لئے اس مہینے کو انکے نام سے منسوب کرنے کے لئے ہم نے محترمہ کے نام پر یہ ایک بہت ہی خوبصورت فیملی پارک بنا یاہے جس کا نام شہیدمحترمہ بینظیربھٹوفیملی پارک رکھاہے۔ بلاول بھٹو صاحب کی قیادت میں ہم مزیدکورنگی ٹاﺅن میں مرحلہ وار پارکس و پلے گراؤنڈز بنا ئینگے اوراہلیان کورنگی کو تحفے میں دینگے جس کو آباد کرنے سے عوام کو صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ خوش گوار ماحول کی فراہمی ممکن ہوگی۔ہماری کوشش ہے کہ کورنگی ٹاﺅن کے تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کو جلد از جلد بحال کرکے عوام کے حوالے کردیا جائے تاکہ کورنگی کی عوام کو ان کی دہلیز پر صحت مندانہ تفریح اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کورنگی ٹاﺅن میں ایسے ترقیاتی کام کبھی نہیں ہوئے جیسے پیپلز پارٹی کروا رہی ہے۔

بعد ازاں پیپلز یوتھ اسکلز ڈویلپمینٹ پروگرام سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹاﺅن چیئرمین محمد نعیم شیخ ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو باصلاحیت و ہنرمند بنا رہے ہیں۔

نثار احمد کھوڑو نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شجاعت حسین کی دانشمندانہ صلاحیتوں اور کاوشوں کو بھی سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں