وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانچ روزہ عالمی کتب میلہ کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانچ روزہ عالمی کتب میلہ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے شاندار کتب میلہ 19 ویں بار سجانے پر آرگنائزرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ ہونا اعزاز کی بات ہے،کراچی میں ہی 17 ویں اردو کانفرنس ہوئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہی دنیا کا سب سے بڑا کلچرل میلہ ہوا،یہ سب پچھلے ایک ڈیڑھ ماہ میں ہوا ہے۔کراچی کو نظر لگانے والے خود ختم ہو جائیں گے۔کتب میلہ میں لوگوں کا رش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ اگلے چارروز میں کچھ وقت نکال کر آؤں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں