کراچی: کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے کورنگی ٹاؤن آ فس میں مسیحی برادری سے كرسمس کے موقع پر اظہار یکجیتی کے تحت ایک خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا
MPAفاروق اعوان، ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو، سینیئر نائب صدر شیراز وحید، زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین عمران صدیقی اور تمام چرچز کے فوکل پرسن اور مسیحی برادری کے منتظمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام مذاہب، تمام عقائد کا بھرپور خیال رکھتی ہے چاہے کوئی اکثریت میں ہو یا اقلیت میں جس طرح محرم الحرام میں اہل تشیع حضرات کے لیے امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج لائنوں کی درستگی اور لائٹوں کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول میں جلوسوں کے گزرگاہوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سیوریج لائنوں کی درستگی، روشنی کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ کرسمس سے پہلے مسیحی برادری کے لیے بھی کام کیا جائے۔ ان کے رہائشی علاقوں میں بھی اور چرچز کے اطراف صفائی ستھرائی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج لائنوں کی مرمت اور لائٹوں کا مناسب انتظام کیا جائے۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے سب کے مسئلے بھی سنیں ان سب پر غور و فکر کیا اور اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ جلد از جلد ان کے مسئلوں کو حل کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی بلا تفریق ہو کر کام کرتی ہے۔ جہاں سے پیپلز پارٹی جیتی ہے وہاں بھی کام ہو رہا ہے جہاں سے پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی وہاں بھی کام ہو رہا ہے میں کسی ایک یو سی کا چیئرمین نہیں میں پورے کورنگی ٹاؤن کا چیئرمین ہوں پورے کورنگی میں کام ہوگا اور کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے علاقوں کی بہتری کے لیے 1کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے اور چیک پینڈنگ کیسز مسیحی برادری کے ایل پی ار اسی مہینے کلیئر کیے جائیں گے تا کہ وه اپنی خوشیاں دوبالا کرسکیں۔
