ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے تعاون سے گلبرگ ٹاون میں لرننگ لائسنس کا اجراء

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ ڈرائیورز کی ٹریفک قوانین سے نا واقفیت بھی ہے ۔ جبکہ 60 فیصد ڈرائیورز کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں ہے ۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس کی موبائل وین کا بندوبست کیا ہے

نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی،آئی ،جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے تعاون سے گلبرگ ٹاون میں لرننگ لائسنس اجراء کے لئے موبائل وین پہنچ گئی اور ملازمین لرننگ لائسنس بنوا رہے ہیں اس اقدام کا مقصد شہر میں ڈرائیونگ کے نظام میں بہتری لانا ہے اور انشاءاللہ عنقریب ٹریفک لائسنس برانچ کے تعاون سے ہم اپنی ہر یو سی میں موبائل وین کے ذریعے گلبرگ ٹاؤن کی عوام کے لیے یہ سہولت میسر کر رہے ہیں منتخب نمائندے عوام کو تمام سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں

اس موقع پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے انسپیکٹر شمیم آفریدی نے کہا کہ شہر کے 60 فیصد ڈرائیوروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ، بغیر لائسنس ڈرائیور حادثے میں کیسی کی جان چلی جائے تو قتل کا مقدمہ درج ہوتا ہے یہ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک احسن اقدام ہے اس طرح کیمپ مزید دیگر ٹاؤنوں میں بھی اور عوامی مقامات پر لگائے جائیں تاکہ عوام کے لیے آسانی ہو ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں