ہماری پارٹی کا منشور تمام اقلیتی برادریوں اور تمام مذاہب کا احترام کرنا ہے: ہمایوں محمد خان

کراچی: ٹاون میونسپل کارپوریشن ماڑی پور  کے چیئر مین ہمایوں محمد خان کی ہدایت پر مسیح برادری کے مذہبی تہوار 25 دسمبر کے موقع پر ان کے معززین کی درخواست پر علاقے کے کمیونٹی سینٹر کی تز ئین وآرائش و مرمت کی ہدایت ایکسین شہاب جمیل ماڑی پور ٹاون کو دی تاکہ مسیح برادری اپنے اس تہوار کو شایان شان طریقے سے مناسکے اور ان کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے

چیئر مین نے  کمیونٹی سینٹر کی تعمیر و تزئین وآرائش کا باقاعدہ معائنہ کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر جاوید قمر، ایکسین شہاب جمیل ، ایکسین شفاعت شاہ اور وائس چیئرمین آصف کوثر  و دیگر افسران بھی موجود تھے

چیئر مین ہمایوں محمد خان نے کمینٹی سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے ہونے والے کام پر اطمینان کا اظہار  کیا اور ساتھ ہی وہاں پر موجود ایکسین شہاب جمیل، ایکسین شفاعت کو مزید بہتری کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور انھوں نے اس موقع پر ویاں پر موجود لوگوں سےکہا کہ ہماری پارٹی کا منشور تمام اقلیتی برادریوں اور تمام مذاہب کا احترام کرنا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انکو بہتر سہولیات پہچانا ہے نیز مزید انکے حقوق کا خیال رکھنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں