کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر میں محمد حسین بوائز اینڈ گرلز ایلیمینٹری اسکول سیکٹر ۵ ڈی سرجانی میں سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے طلبہ، اساتذہ اور والدین نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین صاحب تھے جنہوں نے اپنی موجودگی سے پروگرام میں موجود بچوں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی ۔
پروگرام کے دوران چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا "سندھ کی ثقافت ہماری پہچان ہے اور ہمیں اسے نسل در نسل منتقل کرنا ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی زبان، لباس، موسیقی اور روایات کی قدرو منزلت کا احساس دلاتا ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی ثقافت سے جڑے رہیں اور اس کا پرچار کریں۔”
اس موقع پر روایتی لباس، موسیقی اور ثقافتی رقص کے مظاہرے بھی پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر منتظمین اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور ثقافت کے فروغ کے لیے اسکول کی ان کوششوں کو قابلِ تقلید قرار دیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف، وائس چیئرمین یو سی 4 محمد جبران،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سوریا عابد رحمانی، اسکول کا عملہ و دیگر بھی موجود تھے۔
