شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکریٹری اسد عمر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ رٹ برانچ کے قریب گیٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے احاطے سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہائیکورٹ کے چھوٹے گیٹ سے اسد عمر کو گرفتار کیا گیا اور کس مقدمے میں گرفتاری ہوئی، اس حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں