وحید مراد جیسا ہیرو نہ پہلے کھبی آیا اور نہ اب کھبی آے گا:مصطفی قریشی

کراچی: رپورٹ وسیم) وحیدی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے سی ای او سہیل کشمیری نے وحید مراد کی اکتالیس ویں برسی کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اے سی ہال ون میں ایک پروقار تقریب منعقد کی جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی اور وحید مراد کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا معروف اداکار مصطفی قریشی کو وحیدی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا مصطفی قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار ایوارڈز اور اعزازات ملے چکے ہیں مگر آج جس شخصیت کے نام سے منسوب ایوارڈ مجھے دیا گیا ہے وہ میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے وحید مراد ہماری فلم انڈسٹری کا تاج تھا ان جیسا ہیرو نہ پہلے کھبی انڈسٹری میں آیا اور نہ اب کھبی آے گا وحید مراد کو دنیا سے رخصت ہوئے آج اکتالیس برس بیت چکے ہیں مگر وہ آج بھی لوگوں میں مقبول ہے اور دلوں میں زندہ ہے

وحیدی آرٹ پروڈکشن کے سی ای او سہیل کشمیری نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد وحید مراد کو ٹربیوٹ پیش کرنا تھا ہماری نئی نسل وحید مراد کو بخوبی جانتی ہے اور ان کی فین ہے آج  شوبز سے وابستہ فنکاروں اور صحافیوں کو وحید مراد میموریل ایوارڈ بھی دیے ہیں اور وحید مراد کو ٹربیوٹ بھی پیش کیا گیا ہے لی جینڈ فلم انڈسٹری مصطفی قریشی کو وحیدی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا معروف اداکار صلاح الدین تنیو، کامیڈی کنگ رؤف لالہ، شکیل صدیقی، ایاز خان، حنیف راجہ، اداکار شعمون عباسی، ہدایتکارہ  نہیا لاج، اداکارہ غزالہ جاوید، اسٹیج ڈرامہ ڈائریکٹر یونس میمن، ہدایتکار امین اقبال، ایم عقیل، ڑیڈ آر شاہد، معروف آرگنائز فرح خان، شوبز صحافت کے حوالے سے مرزا افتخار بیگ، اختر علی اختر، عبدالرفیق، سوشل ورکر ڈاکٹر سید فرحان احمد،  گلوکار حسن جہانگیر، گلوکارہ شبانہ کوثر، شازیہ کوثر، شہناز عروج، معروف پروڈیوسر ناصر شیخ (یو ایس اے) مصطفی ہاشمی، ماڈلز شیز ملک، ماہ نورامانت، مہر یار مغل، اقراء علی، لبنی مدثر، سعد علی،  معروف ٹاک ٹاکر ربیکا خان، کو ایوارڈ دیے گئے

تقریب کی ہوسٹنگ ڈاکٹر رافعیہ رفیق اور فواد شیخ نے خوش اسلوبی سے انجام دیے معروف شخصیات فلمساز بشیر دانہ والا، جیند احمد خان ، ناصر شیخ، شمس الرحمان، کبیر مغل، شیری شاہ، عرفان حیدر نے فنکاروں میں ایوارڈ تقسیم کیے معروف گلوکار حسن جہانگیر، شبانہ کوثر شازیہ کوثر، آیت شیخ، کامران جعفری، سعد علی، شہناز عروج، رؤف لالہ حنیف راجہ، شکیل صدیقی، عمران سونو گروپ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا مذکورہ پروگرام کے پروڈیوسرز ارشل سہیل اور حسیب سہیل تھے میوزک محبوب اشرف گروپ اور رابی اینڈ روشن نے ترتیب دیا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں