ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے وائس چیئرمین رانا عارف نے علاقائی معززین سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے علاقے کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کا حل جلدی تلاش کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران رانا عارف نے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہتر اقدامات کیے جائیں۔
علاقائی معززین نے بھی اپنے علاقے کی ترقی اور بہتر سہولتوں کے حوالے سے تجاویز دیں اور وائس چیئرمین سے درخواست کی کہ وہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ رانا عارف نے یقین دہانی کرائی کہ وہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹاون چیرمین حاجی نواز علی بروہی جو منگھوپیر ٹاون کے لیے کسی مسیحا سے کم نہیں کیونکہ وہ شب و روز اپنی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور ان کی اولین ترجیح علاقے کے عوام کی مشکلات کا ازالہ اور ان کی زندگی کی معیار کو بہتر بنانا ہے جس کے لیے کوشاں ہیں ۔
ملاقات کے اختتام پر، دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آئندہ بھی اس طرح کے اجلاسوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا سکے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن کے افسران علاقائی معززین اور پی ایس 97 کے صدر عبدالستار بروہی،جنرل سیکرٹری پی ایس 97 محمود حسین میاں، جنرل سیکرٹری یو سی ٹو رزاق کاچھیلو، بھی موجود تھے.
