وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا احسان افضل نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو جو مشکلات آرہی ہیں اس کی ذمے دار بھی پی ٹی آئی ہے،کُرم اور پارا چنار کے مسائل ان کو نظر نہیں آرہے، ان کا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے پر ہے
رانا افضل احسان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، لاہور میں بھی صورتحال نارمل ہے البتہ انٹر سٹی پر کنٹینرز لگائے ہوئے ہیں، ہم نے ملک کی صورتحال دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر لینی ہیں۔
